نائیجیریا میں طغیانی سیلاب سے 100 افراد ہلاک

نائیجیریا کے 2 بڑے دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

نائیجیریا میں طغیانی سیلاب سے 100 افراد ہلاک

تسنیم خبررساں ادارے نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائیجیریا کے 2 بڑے دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

  نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (نیما) کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے نائیجر دریا اور بینو دریا میں طغیانی آئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں سیلاب آیا جس میں دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے وسطی و جنوبی علاقوں میں ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی جبکہ فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کی 12 ریاستیں سیلاب کی لپیٹ میں آئیں جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں تقریباً ہر سال سیلاب آتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ کی احتیاطی حکمت عملی کی کمی، منصوبہ بندی کی کمی، پانی کا راستہ رُکنے اور نکاسی آب کے خستہ حال نظام اس کی وجوہات ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری