مجالس اور جلوسوں کیلئے حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کا فیصلہ


مجالس اور جلوسوں کیلئے حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کا فیصلہ

رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیرِ صدارت اجلاس میں پولیس، رینجرز اورحساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے پلان کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ محرم الحرام کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے لیے کئے گئے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر، حساس تنصیبات کی سیکیورٹی، صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اورضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہرممکن طور پر یقینی بنایا جا ئےگا۔

اجلاس کے دوران اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کا بھی از سر نو جائزہ لیاگیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان راوبط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا،اس موقع پرعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے کسی بھی شر پسندعناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار ،رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری