طیارے کی تباہی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، روس


طیارے کی تباہی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، روس

شام کے شہر الاذقیہ میں روسی فوجی طیارہ شامی میزائل ڈیفنس سسٹم کا نشانہ بن گیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع کے مطابق شام کے شہر الاذقیہ کے ساحل سے 35 کلو میٹر دور بحیرہ روم پر پرواز کے دوران ریڈار سےجب طیارہ غائب ہوا تو اس وقت اسرائیل کے ایف 16 طیارے شامی شہر میںاپنے ہدف کو نشانہ بنارہے تھے ۔

روسی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی جہازوں نے طیارے کو شامی دفاعی نظام کی طرف دھکیلا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے اسرائیل کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب روس نے طیارے کی تباہی کے بعد ماسکو میں تعینات اسرائیلی سفیر کو طلب کیا اور حملے میں ہلاک اہلکاروں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اس موقع پر اسرائیل نے روسی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ جب میزائل فائر ہوئے تواس کے طیارے اسرائیلی حدود میں موجود تھے اور اس واقعے کا ذمہ دار مکمل طور پر شام ہے۔

واضح رہے کہ شام میں پرواز کے دوران روسی فوجی طیارہ اچانک لاپتہ ہوگیاتھا جس میں 15اہلکار سوار تھےجو اسرائیلی ایف 16طیاروں کے شام میں حملوں کے دوران ریڈار سےٖغائب ہوگیا تھا ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری