عمران خان کے لئے بیت اللہ خاںہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا


عمران خان کے لئے بیت اللہ خاںہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان عمرے کے ادائیگی کے لیے بیت اللہ شریف پہنچے تو بیت اللہ خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پرعمران خان اورانکے وفد کے لیے کھولا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان وفد کے ہمراہ بیت اللہ میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیئے اورپاکستان اورعالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جب کہ ان پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات ہوگی۔

 عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پریواے ای بھی جائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری