نہتے فلسطینی مسلمانوں پر صہیونی فوج کے حملے جاری، مزید2 شہید دسیوں زخمی


نہتے فلسطینی مسلمانوں پر صہیونی فوج کے حملے جاری، مزید2 شہید دسیوں زخمی

فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صہیونی غاصب فوج نے غزہ کی پٹی پر نہتے فلسطینی مسلمانوں پر فائرنگ کرکے دسیوں نہتے مسلمانوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے غزہ کی پٹی میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہید اور دسیوں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ دسیوں شہریوں کو اسپتال لایا گیا جن میں خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں۔

 زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نہایت نازک ہے جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری