یمن میں سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں 18 ماہیگیر شہید


یمن میں سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں 18 ماہیگیر شہید

یمن میں سعودی اتحادی افواج نے حملہ کرکے 18 ماہیگروں کو شہید کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آل سعود کے اتحادی افواج نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے الخوخہ میں یمنی ماہیگیروں کی کشتی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوگئے۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے اتحادی فوج کے مرکزپر بدر1 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمن سے ہی موصولہ رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی علاقے میں متحدہ عرب امارات کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ گرکر تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے افسران کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت سے گزشتہ 3 برس میں تقریباً 6 ہزار 660 شہری شہید اور 10 ہزار 500 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے ایسے جھگوں کو نشانہ بنایا جہاں کسی قسم کا کوئی عسکری خطرہ بھی نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری