ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا


ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

گذشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ میں آمنے سامنے آئیں گی، دونوں ٹیموں نے مقابلے کی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں جب کہ میچ  پاکستانی وقت کے مطابق  شام 4:30 بجے کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن موجود ہے جب کہ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت 6 سے زائد بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں فاتح رہا ہے جب کہ قومی ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ ہی اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری