اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر لاہور پہنچ گئے


اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر لاہور پہنچ گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے اور اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر لاہور پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ضمانتی مچلکے ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جمع کرائے جس کے بعد روبکار جاری کیا گیا۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد تینوں ن لیگی رہنماؤں کو جیل سے رہا کیا جو قافلے کی صورت میں نور خان ایئربیس پہنچے جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے۔

بعدازاں تینوں ن لیگی رہنماؤں کا قافلہ نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گیا۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور دیگر رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

(ن) لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کی گاڑی پر گل پاشی بھی کی۔

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ لےجایا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری