وزیراعظم عمران خان کا دورہ یو اے ای، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کا عزم


وزیراعظم عمران خان کا دورہ یو اے ای، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کا عزم

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کااستقبال ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا جس کے بعد شاہی محل میں عمران خان کی یو اے ای کے ولی عہد سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں یواے ای کے ڈپٹی وزیراعظم شیخ سیف بن زاید النہیان و دیگر بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری