درآمدات بڑھنے سے پاکستان کا جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا رپورٹ


درآمدات بڑھنے سے پاکستان کا جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا رپورٹ

رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں دس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جاری کھاتوں کاخسارہ ڈھائی ارب ڈالرسے زائد ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صرف اگست میں جاری کھاتے کے خسارے میں ساٹھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جولائی تا اگست تجارتی خسارہ چھ ارب باسٹھ کروڑ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کے اختتام پر جاری کھاتوں کا خسارہ اٹھارہ ارب ڈالرسے زائد رہا جوکہ ملکی تاریخ کی بلند تریں سطح ہے۔

ماہرین کے مطابق جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافے کی وجہ غیر ملکی قرضوں اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہے، تجارتی خسارے کا حجم ملکی برآمدات سے چار ارب بیالیس کرور ڈالر زائد ہے۔

معاشی ماہرین کےمطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث ہر ماہ جاری کھاتوں کے خسارہ میں دس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہورہا ہے۔

ماہ اپریل میں تجارتی خسارے میں اضافے کے باعث جاری کھاتوں کا خسارہ نو ماہ میں پچاس فیصد سے زائد بڑھ گیا تھا، ماہرین کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سولہ ارب ڈالرتک ہوجانے کا خدشہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے لیے بجٹ اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑا چیلنج ہے، درآمدات بڑھنے سے پاکستان کا جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری