حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا


حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر شخصیات آج حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ شکر کا975  واں عرس منایا جارہا ہے، مزار کو غسل مبارک دینے کی تقریب آج ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر شخصیات مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیں گی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مزار پر پھول چڑھائیں گے۔

تقریب میں وطنِ عزیز کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ، عقیدت مند ملک ترقی، استحکام اور امن کے لیے دعا کریں گے۔

اس موقع پر سیکیورٹی ،صفائی اور زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

یاد رہے 16 ستمبر کو زائرین کیلئے بہشتی دروازہ کھولا گیا تھا ، درگاہ پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی جس کے بعد زائرین کی بڑی تعداد نے بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری