بی جے پی حکومت میں آمریت’’پیشہ‘‘ بن گیا ہے،راہول گاندھی


بی جے پی حکومت میں آمریت’’پیشہ‘‘ بن گیا ہے،راہول گاندھی

کانگریس صدر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کارکنان پر ظلم ڈھاکر اس نے آمریت کی ایک اور مثال قائم کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ نریندر مودی کی حکومت میں آمریت’’پیشہ‘‘ بن گیا ہے۔

بلاسپور میں رمن سنگھ کی حکومت کی طرف سے کانگریس کارکنان کے بنیادی حقوق پر بزدلانہ حملوں کو وہاں کے عوام سیاسی ظلم کی حیثیت سے یاد رکھیں گے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں پولیس اہلکار کانگریس کارکنان پر لاٹھی برساتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری