یمن کا تنازع ختم کرانے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: وزیراعظم عمران خان


یمن کا تنازع ختم کرانے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اور مفاہمت میں کردار ادا کرنا چاہے گا جب کہ یمن کا تنازع ختم کرانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  مسلم دنیا میں کوئی تنازع نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کو کمزور کر رہے ہیں_

 پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اور مفاہمت میں کردار ادا کرنا چاہے گا، یمن کا تنازع ختم کرانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں_

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور دیگر ملکوں کے تنازعات سے پاکستان پہلے ہی بہت متاثر ہوا ہے-

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری