سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا


سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان نے 15 ارب ڈالر کے پیکیج کی خواہش کا اظہار کیا جس کے جواب میں سعودی حکومت پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند ہوگئی ہے، یہ رقم اقتصادی منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں آئل سٹی بھی تعمیر کرے گا یہ آئل سٹی گوادر میں سی پیک منصوبے کا حصہ ہوگا واضح رہے کہ اس سے قبل آئل سٹی چین کو بنانا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، سعودی عرب تیسرے شراکت دار کے طور پر سی پیک میں شامل ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب بھارت کے بھی بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری