پاکستان سے ملحقہ افغانستان کی سرحدیں بند


پاکستان سے ملحقہ افغانستان کی سرحدیں بند

محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے ملحقہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں کو دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی جب کہ تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران سے ہر قسم کی زمینی آمد ورفت ہفتے کے روز سے دوبارہ معمول پر آجائے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان سے ملک میں دہشت گردوں کے داخلے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری