افغانستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں شدید جھڑپیں، 30 اہلکار جاں بحق


افغانستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں شدید جھڑپیں، 30 اہلکار جاں بحق

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 30 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے قندوز، بلخ، زابل اور پکتیکا میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے کم ازکم 30 اہلکار مارے گئےہیں۔

صوبہ قندوز

قندوز میں صوبائی کونسل کے رکن «اسدالله سادات» کا کہنا ہے کہ «آق‌تپه» اور «قلعه‌زال» نامی علاقوں میں طالبان کے مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کے چک پوسٹوں پر شدید حملے کئے جس کے نتیجے میں 5سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے حملے میں قندوز کے نائب پولیس کمانڈر«صفی‌الله محزون» بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

صوبہ زابل

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ زابل کے شہر «ارغنداب» میں بھی طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس میں 10 افغان فوج کے 10 اہلکار جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

صوبہ فراہ

صوبہ فراہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے «پرچمن» نامی شہر کے پولیس کمانڈر کو اغوا کرلیا ہے۔

صوبہ بلخ

افغان حکام کا کہنا ہے کہ «چاربولک» شہر میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ امریکا کی سربراہ میں دنیا کی طاقتور ترین افواج کے ہوتے ہوئے طالبان کے حملوں میں آئے روز اضافہ امریکی افغان پالیسی پر سوالیہ نشان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری