یوم عاشور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے: صدر مملکت

یوم عاشور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ دن ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

یوم عاشور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے: صدر مملکت

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں مسلمان نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ مقاصد، استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہی وقت کی ضرورت ہے اور اسی میں سب کی بقا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری