فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج


فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج

معروف سیاسی اور سماجی رہنما فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا ہے ، فیصل رضاعابدی پر الزام عائد کیا گیاہے کہ انہوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔

فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505دو،506اور34کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے۔

ان کے خلاف ایف آئی آر 19ستمبر کو درج ہوئی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری