اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، سپاہ پاسداران کے 20 اہلکار شہید اور 22زخمی+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز میں فوجی پریڈ پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے متعدد اہلکار شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی؛ علم و آگاہی کا پھوٹتا ہوا سرچشمہ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہوازمیں فوجی پریڈ پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں میں سپاہ پاسداران کے متعدد اہلکار شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خوزستان کے مرکزی شہراھواز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پرنامعلوم افراد نے حملہ کرکے سپاہ پاسداران کے 20 اہلکار شہید اور22 زخمی ہوگئے ہیں۔


اہواز شہر میں دہشت گردوں نے عمارت کے پچھلے حصے سے ہفتہ دفاع مقدس کے حوالے سے ہونے والی فوجی پریڈ پر فائرنگ کی ہے۔
ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اھواز میں صبح 8:30 پر مسلح افواج نے شاندار پریڈ کا آغاز کیا، ادھا گھنٹہ بعد دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سپاہ پاسداران انقلاب کے20 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے ہیں اور 22 اہلکارزخمی ہیں۔


سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کی گئی۔ ملزمان اور فورسز کے درمیان جھڑپ تقریبا 10 منٹ تک جاری رہی۔ سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری