فوجی پریڈ پر حملے کا ذمہ دار الاہوازیہ گروپ ہے، سپاہ پاسداران


فوجی پریڈ پر حملے کا ذمہ دار الاہوازیہ گروپ ہے، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے فوجی پریڈ پر حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق الاہوازیہ گروپ سے ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہراہواز میں فوجی پریڈ پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں میں سپاہ پاسداران کے10اہلکار شہید اور20زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خوزستان کے مرکزی شہراھواز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پرنامعلوم افراد نے حملہ کرکے سپاہ پاسداران کے10اہلکار شہید اور20 زخمی کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا مقصد فوجی پریڈ کی شان اورعظمت کو کم کرنا تھا۔ بیان کے مطابق دہشت گرد اس قسم کے حملے پہلے بھی کرچکے ہیں، گزشتہ سال راھیان نور کے قافلے پربھی فائرنگ کی گئی تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری