دفاع مقدس کی مناسبت سےایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ


دفاع مقدس کی مناسبت سےایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ

ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر تہران سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں ایرانی مسلح افواج نے شاندار پریڈ کا آغاز کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کی ہفتہ دفاع مقدس کے سلسلے میں پریڈ کا آغاز ملک بھر کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں ہوچکا ہے۔
ہفتہ دفاع مقدس کی 38 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ تہران میں واقع بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار اقدس کے سامنے منعقد ہوئی جس میں جدید جنگی سامان سمیت ایران میں بنائی گئی دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائش کے لئے پیش کیا گیا.
قابل ذکر ہے کہ آج بروز ہفتہ ایرانی دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر تمام چھوٹے بڑے شہرون میں میں دفاعی مقدس ہفتے کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے.
مسلح افواج پڑید کی تقریب میں ایرانی آرمی کے سینیئر حکام خاص طور پر ایرانی مسلح افواج کے سربراہ ' جنرل محمد باقری اور ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نےبھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ ایرانی عوام ہر سال ہفتہ دفاع مقدس کو صدام کی جانب سے مسلط کئے گئے 8 سالہ جنگ کی یاد میں مناتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری