ایران میزائل پروگرام جاری رکھے گا، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ 8سالہ دفاع مقدس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ایران ہر صورت میں اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا۔

ایران میزائل پروگرام جاری رکھے گا، حسن روحانی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ 8سالہ دفاع مقدس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ایران ہر صورت میں اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا۔

صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ایک بار پھر دشمنوں کومایوس کیا اور اس بار امریکا براہ راست ایرانی قوم کے مد مقابل کھڑا ہوا اور وعدہ خلافی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر چند ٹرمپ بہ ظاہر جوہری معاہدے سے نکل گیا لیکن اس کا اہم ہدف اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا  دنیا نے امریکہ کے اقدام کی مذمت کی اور اس اقتصادی، نفسیاتی اور سیاسی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔

ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم کی عراق،شام اور لبنان کے عوام دل و جان سے قدر کرتے ہیں کہا کہ ایران کی قوم اپنی دفاعی طاقت وتوانائی من جملہ میزائل پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گی کہا کہ دفاعی پروگرام دن بدن آگے بڑہ رہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج امریکا صرف ایران سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے الجھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیاں صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ روس اور چین اور بعض دیگر ممالک کے خلاف بھی ہیں۔ لہذا امریکہ نے آج پو ری دنیا کو نشانہ بنا رکھا ہے اس نے کئی ممالک کے خلاف اقتصادی جنگ کا محاذ کھول دیا ہے اور اقتصادی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری