بھارت کےمنفی اور متکبرانہ رویے سے مایوسی ہوئی: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر طے شدہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کےمنفی اور متکبرانہ رویے سے مایوسی ہوئی: عمران خان

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے امن مذاکرات کی بحالی کیلئے بھارت کو دعوت دی لیکن بھارت نے اسے ٹھکرادیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے بھارت کے منفی اور متکبرانہ رویے سے مایوسی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا بھارت کی جانب سے امن مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا کر چھوٹے پن کا اظہار کیا گیا ’ میں نے ساری زندگی ایسی چھوٹے لوگوں کو دیکھا ہے جو بڑے دفاتر پر قبضہ جمائے ہوئے ہوتے ہیں لیکن ان میں وسیع پیمانے پر سوچنے اور مستقبل بینی کی صلاحیت نہیں ہوتی‘۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کو خط لکھ کر پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی تھی جسے قبول کرلیا گیا تھا تاہم بھارت نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرشیڈول کی گئی ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری