ایرانی شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ، شہیدوں کی تعداد 25 ہوگئی

شہر اہواز میں فوجی پریڈ کے دوران حملے میں شہیدوں کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ایرانی شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ، شہیدوں کی تعداد 25 ہوگئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہوازمیں فوجی پریڈ پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 25  افراد شہید ہوگئی جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے دفاع کے لیے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں_

پاکستان نے ایران کی اہواز ملٹری پریڈ میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری