فیفا رینکنگ: عالمی چیمپیئن فرانس اور بیلجیئم مشترکہ نمبر ون

عالمی چیمپیئن اور فرانس اور بیلجیئم کی ٹیمیں فٹبال کی تازہ ترین فیفا رینکنگ میں مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہو گئیں۔

فیفا رینکنگ: عالمی چیمپیئن فرانس اور بیلجیئم مشترکہ نمبر ون

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،یہ فٹ بال کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ2 ٹیموں نے ایک ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا ہو۔بیلجیئم نے ایک درجہ ترقی پا کر فرانس کو ٹاپ پوزیشن پر جوائن کیا ۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بیلجیئم نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ فرانس کو ٹاپ پوزیشن پر جوائن کر لیا ہے۔برازیل تیسرے، کروشیا چوتھے، یوراگوئے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ڈنمارک ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلا گیا۔ سابق عالمی چیمپیئن جرمنی کی ٹیم3 درجے ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر آ گئی۔ سویڈن 2درجے گر کر 15ویں نمبر پر چلا گیا۔ اٹلی کی ٹیم ایک نمبر جمپ کر کے ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہو گئی۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری