لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ سی) کے زیر اہتمام لاہور، گجرات اور گوجرانولہ کے میڈیکل کالجز میں آج انٹری ٹیسٹ ہوں گے۔

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،انٹری ٹیسٹ کے لیے 13 شہروں میں 28 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 66 ہزار سے زائد میڈیکل امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں 42 ہزار طالبات اور 24 ہزار طلبہ  شامل ہیں۔

لاہور میں میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے7 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 19 ہزار سے زائد امیدوار میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دیں گے۔ 

گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 3610 امیدوار میڈیکل کالج میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے امیدوار ہیں جن کے لیے بوائز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن، ہائر سیکنڈری اسکول اور کمپری ہینسو اسکول میں سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف گجرات میں 1323 طالبات اور 1323 طلبا ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

3405 نشستوں کے لیے پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق لاہور کے 3 سرکاری ڈینٹل کالجز کی 216 بی ڈی ایس نشستوں میں داخلے ہو رہے ہیں، 21 پرائیوٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 2599 سیٹیں ہیں جب کہ 9 پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس کی 555 نشتیں ہیں۔

سرگودھا میڈیکل کالجز میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ میں 2803 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس کے لیے 200 سے زائد افراد پر مشتمل عملہ ڈیوٹی دے رہا ہے ۔

یو ایچ ایس کے مطابق  میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری