جنوبی افغانستان: درجنوں فوجی اہلکار 2ماہ سے طالبان کے محاصرے میں

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبے «ارزگان» میں گزشتہ دو ماہ سے درجنوں فوجی اہلکار طالبان کے محاصرے میں ہیں۔

جنوبی افغانستان: درجنوں فوجی اہلکار 2ماہ سے طالبان کے محاصرے میں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان پارلیمنٹ کے بعض اراکین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے صوبہ ارزگان  کے مرکزی شہر کے مضافات میں درجنوں فوجی اہلکار طالبان کے محاصرے میں ہیں اور ان کی جان کو سخت خطرات لاحق ہیں۔

پارلیمنٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو مہیںوں سے محاصرہ مسلسل جاری ہے اور فوجی اہلکاروں کے پاس سہولیات کا فقدان ہے۔

«عبیدالله بارکزی» نے طلوع نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کئی مرتبہ حکومت سے رابطہ کرنے کے باوجود فوجی اہلکاروں کی مدد نہیں کی گئی۔

صوبہ ارزگان کے گورنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ مرکزی شہر کے تمام راستوں پر طالبان کا قبضہ ہے، سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر اہم قدم نہیں اٹھایا تو پورے علاقے پر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔

 

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری