نوازشریف نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی


نوازشریف نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

سابق وزیراعظم نواز شریف نےحکومت کو ٹف ٹائم دینےکیلئےمتحدہ اپوزیشن کےمعاملے پرسابق صدرآصف علی زرداری سے مدد مانگ لی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ  راجہ ظفرالحق کی قیادت میں ایک وفد پیپلزپارٹی کےسیکرٹری جنرل نیر بخاری کی رہائشگاہ پہنچا‘وفد میں سینیٹرچوہدری تنویر‘طارق فضل چوہدری اورانجم عقیل شامل تھے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ راجہ ظفرالحق نےنوازشریف کاپیغام پیپلزپارٹی تک پہنچایا‘ن لیگ کامؤقف ہےکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت موجودہ حکومت کوٹف ٹائم دیاجاسکتاہے۔

ن لیگی وفدنےپیپلزپارٹی کےرہنماؤں سےکہاہےکہ متحدہ اپوزیشن کیلئے پیپلزپارٹی ن لیگ کاساتھ دے،ن لیگ کا مؤقف ہے کہ متحدہ اپوزیشن کےتحت پارلیمنٹ کےاندروباہرمؤثرآواز بلندکی جاسکتی ہے۔

ن لیگ نےپیپلز پارٹی کوضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانےکی بھی پیشکش کی ہے۔

نیرحسین بخاری نےکہاکہ ن لیگ کا مؤقف پارٹی قیادت تک پہنچاؤں گا‘قیادت سے مشاورت کےبعدجواب دیاجاسکتاہے۔راجہ ظفرالحق کا کہناتھاکہ نوازشریف کوبھی ملاقات کی تفصیلات سےآگاہ کروں گا۔

نیربخاری کاکہناتھاکہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوارکھڑےکرنےسےمتعلق جلدآگاہ کروں گالیکن جس پارٹی کاامیدوار رنراپ ہےوہی لاناچاہئے‘صوبہ وارامیدواروں کی فہرستیں بنائی جائیں۔

واضح رہے کہ سلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف کل اسلام آبادپہنچ رہے ہیں‘ان کی آمدکےبعدمسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے رابطے بڑھیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری