شہدائے اھواز کی تشیع جنازہ، لاکھوں افراد شریک، ہرآنکھ اشک بار+ تصاویر


شہدائے اھواز کی تشیع جنازہ، لاکھوں افراد شریک، ہرآنکھ اشک بار+ تصاویر

شہدائے اھواز تشییع جنازے میں اعلی حکام کے علاوہ دیگرسیاسی، سماجی  شخصیات بھی شریک ہیں۔


تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اہواز کے شہداء کی تشیع جنازہ میں آج صبح سول و فوجی حکام سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

اھوازحملے میں شہید ہونے والے فوجی اور عام شہریوں کے تشییع جنازے کے مراسم میں لاکھوں افراد شامل ہیں،امریکہ اسرائیل اور استعماری طاقتوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جارہی ہے۔

جلوس جنازہ میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضایی کا کہنا تھا  کہ ایرانی عوام کی استقامت کے سامنے عالمی سامراج شکست کھاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن ایران میں امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں کر سکتے۔

محسن رضایی کا کہنا تھا کہ اگر دشمن اس قسم کے اقدامات سے ایران کی سکیورٹی اور امن و امان کوخراب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں توانہیں دندان شکن جواب دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ دیکھنے والے عام شہریوں پر فائرنگ کر دی تھی جس میں کم سے کم 25 افراد شہید اور60دیگر زخمی ہو ئے تھے۔

برطانوی اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ الاحوازیہ نےدہشتگردانہ حملے کی ذمہ ھاری قبول کی تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری