مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید 3 کشمیری مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید 3 کشمیری مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری مسلمانوں کی شہادت سے 24 گھنٹے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کمشیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ اسی ضلع میں 2روز قبل  بھی 2 نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا تھا۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہی ضلع میں 5 نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں سوگ کا سا سماں ہے، سرچ آپریشن کے باعث ضلع کپواڑہ میں پہلے ہی معمولات زندگی معطل ہیں۔ اسی ضلع میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کے اضلاع باندی پورہ اور پلوامہ میں ایک ہفتے قبل ہونے والی نوجوانوں کی شہادت پر آج چوتھے روز  بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل، تعلیمی ادارے بند اور ذرائع نقل و حمل نہ ہونے کے باعث شاہراؤں پر مکمل سناٹا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری