تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سےنائب صوبیدار شہید


تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سےنائب صوبیدار شہید

صوبہ خیبرپختونخواہ کے تحصیل ماموند کے علاقے بدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں لیویز نائب صوبیدار سرفراز شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں لیویز صوبیدار سرفراز شہید ہوگئے۔

 لیویز ذرائع کےمطابق نائب صوبیدار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے اور پولیو ڈیوٹی تقسیم کرنے کے بعد اپنی پوسٹ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار سرفراز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے حادثہ پر پہنچی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری