پنجاب اور خیبرپختونخوا یکساں بلدیاتی نظام پر متفق


پنجاب اور خیبرپختونخوا یکساں بلدیاتی نظام پر متفق

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب اور خیبر پختونوا میں یکساں بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار ہے اور دونوں ہی صوبوں میں ایک ہی بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان صرف ایک معاملے پر اختلاف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام چاہتا ہے لیکن پنجاب کی صوبائی حکومت دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام لانے کی خواہش مند ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں صوبے میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر کرانے، ویلیج کونسل اور ہمسایہ کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیاد پر کرانے پر رضامند ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں صوبوں کا میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل کا انتخاب براہ راست کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی اور 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری