سیکیورٹی فورسزکو مطلوب خطرناک دہشت گرد، افغانستان سے واپسی پر گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم اور مطلوب دہشت گرد کو افغانستان سے ملک واپس پہنچنے پر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکیورٹی فورسزکو مطلوب خطرناک دہشت گرد، افغانستان سے واپسی پر گرفتار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد نوید عرف شریف کو پولیس نے دادو سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی دادو تنویرتنیو کے مطابق گرفتاردہشت گرد نوید عرف شریف کا تعلق القاعدہ سے ہے،جو حیدرآباد کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد نوید عرف شریف کو افغانستان سے واپسی پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔

ایس ایس پی دادو نے مزید بتایا کہ دہشت گرد نوید کے سرکی قیمت 25 لاکھ مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی،دہشت گرد پر 6مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گرد نوید نے 2014 ء میں حیدرآباد میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا،جبکہ حیدرآباد ہی میں دوران بینک ڈکیتی رینجرز اہلکار کو بھی قتل کیا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری