سعودی بیرکوں پر یمنی سرکاری فوج کے حملے کئی اہلکار ہلاک یا زخمی

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

سعودی بیرکوں پر یمنی سرکاری فوج کے حملے کئی اہلکار ہلاک یا زخمی

 تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالےسے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے جوانوں نے صوبہ لحج کے علاقے السّحی اور صوبہ ضالع کے علاقے نقیل میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے صوبے عسیر میں بھی سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کی گولہ باری میں متعدد اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی ذرائع ابلاغ نے یمنی فوج کے ہاتھوں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی خبردی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں