شاہ محمود قریشی کی امریکی صدرسے غیررسمی ملاقات


شاہ محمود قریشی کی امریکی صدرسے غیررسمی ملاقات

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر سے غیرسمی ملاقات ہوئی ہے، جس میں تعلقات کی ازسرنو بحالی پر اتفاق کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شاہ محمود قریشی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے گذشتہ رات جنرل اسمبلی اجلاس کے استقبالیے میں مختصر ملاقات ہوئی.

شاہ محمود قریشی کے مطابق ملاقات میں‌ صدر ٹرمپ سے پاک امریکا تعلقات پربات چیت کاموقع ملا.

وزیرخارجہ نے صدرٹرمپ کو یہ پیغام پہنچایا کہ پاکستان دیرینہ تعلقات کا ازسرنوآغاز چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔

شاہ محمودقریشی کے مطابق ان  کی فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ اورامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی.

شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کارویہ انتہائی مثبت تھا، امریکی صدرنےعمران خان کے لئے نیک خواہشات کا ظہار کیا.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری