امریکا کا افغانستان میں اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے کا اعلان


امریکا کا افغانستان میں اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے کا اعلان

امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کررہا ہے، جس کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان سے متعلق اپنے دیے گئے بیان میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے افغانستان میں مقامی فوجیوں پر حملے کیے جارہے ہیں اسی تناظر میں جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان فوج کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگی کارروائیوں میں شریک ہے۔

واضح رہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ناقابل یقین اضافہ ہوا ہے، افغان وزارت دفاع کا کہناہے کہ ایک ماہ کے مختصر عرصے میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 513 اہلکار ہلاک اور 718 زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائم نے انکشاف کیا تھا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 400 افغان اہلکار ہلاک ہوئے، طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سےافغان فوج اور پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری