عبداللہ عبداللہ کی ایرانی صدر سے ملاقات، چابہار بندرگاہ سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال


عبداللہ عبداللہ کی ایرانی صدر سے ملاقات، چابہار بندرگاہ سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی نیویارک میں صدر حسن روحانی سے ملاقات میں چابہار بندرگاہ سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی نیویارک میں صدر حسن روحانی کی قیام گاہ پر ان سے ملاقات کی اور سانحہ اہوازپر صدر اور ایرانی قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

حسن روحانی نے کہا کہ ہم بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں افغان قوم کو پہنچنے والے نقصانات پر ہمیشہ رنجیدہ رہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک دن پورے خطے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا اور تمام قومیں ایک دوسرے کے ساتھ پرسکون انداز میں زندگی گزار سکیں گی۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان «مجیب الرحمان رحیمی» کا کہنا ہے کہ دوںوں رہنماوں نے چابہار بندرگاہ سمیت مختلف اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہ نے ایرانی صدر سے چابہار بندرگاہ کی توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا تجارتی لین دین کے لئے چابہار اہم حیثیت کا حامل ہے۔

 واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے بھارت کے ساتھ چابہار کے راستے سے تجارت کا آغاز کردیا ہے۔

افغان تاجروں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اختلافات اور تعلقات میں کشیدگی کے علاوہ اسلام آباد کی جانب سے افغانستان کی اشیاء پر اضافی ڈیوٹی کی سبب انہوں نے کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے بجائے ایرانی چابہار بندرگاہ کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری