ایشیا کپ 2018: پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی


ایشیا کپ 2018: پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

ایشیا کپ 2018 کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی جہاں میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے مدِ مقابل ہوگی۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایشیا کپ 2018 کے دوران پہلی مرتبہ آپس میں ٹکرائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان آج شام ساڑھے 4 بجے میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج پاکستان اور بنگلا دیش کے دمیان کھیلے جانے والے میچ میں جو ٹیم جیتے گی اس کا 28 ستمبر کو فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم سے مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیموں کی کارگردگی کو دیکھتے زبردست مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

کرکٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ جنید خان کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ چکے ہیں جہاں چیف سلیکٹر نے کپتان سرفراز احمد اور کھلاڑیوں بھی بات چیت کی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور بنگلا دیش کے درمیان اس سے قبل 35 ایک روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جس میں 31 میچز میں پاکستان جبکہ 4 ایک روزہ میچز میں بنگلا دیش نے فتح اپنے نام کی تھی۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2018 کے چھٹے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے کر دوسرا بڑا اپ سیٹ کردیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری