شاہ محمود کی قطری ہم منصب سے ملاقات، ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش


شاہ محمود کی قطری ہم منصب سے ملاقات، ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے اتفاق کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قطری ہم منصب کے درمیان ملاقات میں خارجہ امور پر گفتگو ہوئی اور اس دوران قطری وزیر خارجہ نے ایک لاکھ ہنرمند پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش بھی کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری