اسرائیل نے شام میں فوجی اتحاد پرحملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا، شمخانی


اسرائیل نے شام میں فوجی اتحاد پرحملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا، شمخانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوجی اتحاد پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دیا جائے گا اور اسے اپنے کئے پر سخت پشیمانی ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کا کہنا ہے کہ امریکا ور اسرائیل شامی میں داعش دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ہزاروں دہشت شام میں موجود ہیں جو پورے خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

شمخانی کا کہنا تھا کہ امریکا داعشی کمانڈروں کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور انہیں فرار ہونے کے مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔

شمخانی نے دہشت گردوں کے بارے میں بعض علاقائی ممالک کی دوگانہ اور متضاد پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی عرب ممالک کو دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا اگر اسرائیل نے اتحادی افواج پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو سخت جواب دیا جائےگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری