سعودی جیل میں معروف عالم دین کا انتقال


سعودی جیل میں معروف عالم دین کا انتقال

ممتاز اور مشہور عالم دین سفرالحوالی سعودی عرب کے جیل میں انتقال کرگئے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشہور عالم دین سفرالحوالی سعودی فورسز کی جانب سے گرفتار ہونے کے بعد سخت بیمار تھے اور سعودی عرب کی جانب سے ان کا علاج معالجہ نہ کرانے کی وجہ سے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

 سفرالحوالی کو جولائی کے مہینے میں مسلمان اور مغربی تمدن نامی کتاب کی اشاعت کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ اس کتاب میں انہوں نے امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے اور اربوں ڈالر خرچ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

14 اگست کو بھی سعودی مخالفین نے کہا تھا کہ سلیمان الدویش جو مبلغ تھے جیل میں ایذا رسانی کی وجہ سے اس دنیا سے کوج کر گئے تھے۔

واضح رہےکہ سفر الحوالی کو اس سے پہلے 1990 میں بھی اس وقت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا جب الحوالی نے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی آمد کی مخالفت کی تھی_

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری