ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا ٹاسک مریم نواز کو سونپ دیا


ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا ٹاسک مریم نواز کو سونپ دیا

مسلم لیگ(ن) نے راولپنڈی کی نشست این اے 63 سمیت پاکستان بھر میں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے حکمت عملی وضع کر لی ہے جس کے مطابق مریم نواز کو ضمنی انتخابات میں کامیابی کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،مریم نواز نہ صرف انتخابی مہم کی نگران ہوں گی بلکہ ن لیگ کے امیدواروں کے مرکزی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ اس امر کا فیصلہ لاہور میں منعقد ن لیگ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر کی طرح راولپنڈی شہر سمیت ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 4 نشستوں (این اے 56، 60، 67 اور بالخصوص این اے 63) پر ضمنی انتخابات کے لیے مہم آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

دوسری جانب مریم نواز کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے استفسار پر مسلم لیگ(ن) کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ فی الوقت ایسا کوئی شیڈول ترتیب نہیں دیا گیا کہ جس میں مریم نواز کے انتخابی مہم میں شرکت یا انتخابی جلسوں سے خطاب کو حتمی شکل دی گئی ہو۔

شریف خاندان بیگم کلثوم نواز(مرحومہ) کے غم سے نہیں سنبھل پایا اور بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ مرحومہ کی رسم چہلم تک بالخصوص میاں نواز شریف یا مریم نواز انتخابی سرگرمیوں میں عملی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری