ایرانی سفارتخانے میں ہفتہ دفاع مقدس کی پروقار تقریب + ویڈیو


ایرانی سفارتخانے میں ہفتہ دفاع مقدس کی پروقار تقریب + ویڈیو

اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے زیر اہتمام ہفتہ دفاع مقدس کی 38 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے زیر اہتمام ہفتہ دفاع مقدس کی 38 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اسلام آباد ایرانی سفارتخانے میں ہفتہ دفاع مقدس کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب میں  وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے سمندر پار پاکستانی، ذوالفقار عباس بخاری، بریگیڈئر جنرل شاہد مرزا، سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، رحمان ملک اور دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع ساںحہ اہواز میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی،

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے تقریب سے خطاب کررتے ہوئےکہا کہ  بعثی عراقی حکومت کی طرف سے 22 ستمبر 1980 کے دن پہلے سے منصوبہ بندی کے ساتھ ایران میں نئے اسلامی جمہوری نظام کے خاتمہ اور ایرانی سرزمین کی جغرافیائی تقسیم کے مقصد سے ایک بھرپور جنگ کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ عراقی صدر صدام حسین نے 1975 میں طے پانی والی الجزائر قرارداد کو میڈیا کے سامنے پھاڑتے ہوئے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کر دیا، آٹھ سال تک جاری رہنے والی یہ جنگ بیسویں صدی کی سب سے بڑی روایتی اور ویتنام جنگ کے بعد دوسری طویل ترین جنگ تھی۔ اس مسلط شدہ جنگ میں ایران کے 2 لاکھ تیرہ ہزار افراد جاں بحق اور 6لاکھ بہتر ہزار زخمی اور 40 ہزار جنگی قیدیوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

جنگ کے دوران اخلاقی اور انسانی حقوق کی پاسداری ایران کے ہفتہ دفاع مقدس کی خاص صفت ہے۔ اس آٹھ سالہ مسلط کی گئی جنگ میں انسانی حقوق کی بیشمار مثالیں سامنے آئیں، جن میں ایک عراقی شہری علاقوں پر بمباری سے مکمل پرہیز بھی ہے۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری