یمنی سرکاری فوج کے سعودی اتحادی افواج پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج کے سعودی اتحادی افواج پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے سعودی اتحادی افواج کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کی جارح افواج کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

 ادھر گزشہ رات یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے زلزال 1 نامی میزائل سے جیزان میں سعودی بیرکوں پر حملہ کیا ہے تاہم سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبے حجہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم دو عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری