شامی وزیرخارجہ کی محمدجواد ظریف سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال


شامی وزیرخارجہ کی محمدجواد ظریف سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاہے۔۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور شام میں قیام امن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام میں دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ ایران ہمیشہ سےعلاقے کے ایک اہم ملک کے طور پر مشرق وسطی من جملہ شام کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ جنوری 2017 میں تہران کی جدت عمل سے روس، ترکی اور ایران کے مابین شام میں امن و صلح کی برقراری کے لئے آستانہ اجلاس کا انعقاد کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری