پاک ایران سرحد کے قریب 4 دہشت گرد ہلاک


پاک ایران سرحد کے قریب 4 دہشت گرد ہلاک

پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ سرحدی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی سرحد سے داخل ہونے والے 4 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سرحدی محافظوں نے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں مبینہ پاکستانی سرحد سے ایران داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

خیال رہے کہ  دہشت گرد گروپ کو امریکا، برطانیہ اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کو حمایت حاصل ہے جس میں بعض خلیجی ممالک بھی ملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی گارڈز کی جانب سے رات گئے پاکستانی سرحد پر آپریشن کیا گیا، امریکا کے حمایت یافتہ دہشت گرد جمعہ کی صبح ایران کی بارڈر پوسٹوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ ایران میں فوجی پریڈ پر حملے کے ایک ہفتے کے اندر پیش آیا ہے۔

جنوب مغربی ایران میں فوجی پریڈ پر حملے میں پاسداران انقلاب کے 8 گارڈز سمیت 25افراد شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری