انڈونیشیا، سونامی میں ہلاکتوں کی تعداد 384 تک پہنچ گئی+ تصاویر


انڈونیشیا، سونامی میں ہلاکتوں کی تعداد 384 تک پہنچ گئی+ تصاویر

انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی سے تباہی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 384 تک پہنچ گئی، قدرتی آفت کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

گزشتہ روزآنے والے 7اعشاریہ 5شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں 5فٹ تک اٹھیں، جس کی وجہ سے ساڑھے 3لاکھ آبادی والے شہر پالو میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

شہرمیں بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ،حکام نے 384 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام ہلاکتیں پالو شہر میں ہوئی ہیں۔

شہر میں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے عارضی مراکز بنائے گئے ہیں، امدادی کارکن ریسکیو اور سرچ کے کام میں مصروف ہیں۔

بجلی اورمواصلات کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سےامدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری