ایران: کرپشن میں ملوث تین افراد کو سزائے موت


ایران: کرپشن میں ملوث تین افراد کو سزائے موت

اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی عدالت نے بدعنوانی کے معاملہ میں تین اقتصادی مجرموں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عدلیہ کے ایک افسر غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ اقتصادی بدعنوانی کے معاملات کی تفتیش کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں جس کے تحت حالیہ دنوں میں 35 افراد کو سزا سنائی ہے۔
خصوصی عدالت نے بیت المال میں خورد برد کرنے کے جرم میں تین افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ باقی 32 مجرموں کو 20 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بدعنوان لوگوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور ایسے مجرموں کے بارے میں معلومات دینے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
اطلاع دینے والوں کی خواہش پر ان کے نام خفیہ رکھے جائیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری