اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا


اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزا معطلی کا 41 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ درخواست ضمانت پر دیا گیا فیصلہ سزا کیخلاف اپیلوں کا کیس متاثر نہیں کرے گا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب نے ضمانت کی درخواستوں پر بحث کیلئے زیادہ سہارا پاناما فیصلے کا لیا، جبکہ بادی النظر میں ملزمان کو دی گئی سزائیں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتیں۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق ٹرائل کورٹ نے نائن اے فور میں ملزمان کو بری کیا اور ملزمان پر نائن اے فور کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی، استغاثہ نے نائن اے فور کی بریت کو چیلنج نہیں کیا۔

فیصلے میں احتساب عدالت نے اپارٹمنٹس خریداری میں مریم نواز کی نواز شریف کومعاونت کا حوالہ نہیں دیا،جبکہ احتساب عدالت کے فیصلے میں مریم نواز کی معاونت کے شواہد کا ذکر بھی نہیںکیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری