سیاست میں چین کی پیش قدمی سے امریکا بوکھلاہٹ کا شکار


سیاست میں چین کی پیش قدمی سے امریکا بوکھلاہٹ کا شکار

عالمی سیاست میں چین کی پیش قدمی سے امریکا شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر چین کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ چین صدر ٹرمپ کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔ ہیڈسن انسٹی ٹیوٹ میں اسکالرز سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پنس کا کہنا تھا کہ تجارت اور دفاعی معاملات میں چینی جارحیت امریکی مڈ ٹرم انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی حکومت گرانے کی سازش کر رہا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر داخلہ مائیک پومپیو چین کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں شمالی کوریا سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری